مسلم لیگ نون کی جانب سے عید کے موقع پر نواز شریف کی والدہ اور بیٹی سے ملاقات نہ کرائے جانے کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے عید الفطر کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنی والدہ اور بیٹی سے ملاقات نہ کرائے جانے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اسے حکومتی بے حسی قرار دیا ہے۔



مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر باپ کی بیٹی سے ملاقات نہ کرانا ااور بزرگ والدہ کو بیٹے سے نہ ملانا عمران خان کی حکومتی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے اس عمل کی مذمت کی۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ والدین کے بغیر عید منانا بہت مشکل ہے میری اصلی  عید اس  روز ہوگی جب والد کو رہائی ملے گی۔