پاکستان فلمی صنعت کی اداکارہ ریما کے شوھر ڈاکٹر طارق شہاب نے امریکہ سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف پیر یا منگل کو واشنگٹن پہنچ جائینگے یہاں آپریشن کی تیاری مکمل ہیں


پاکستان فلمی صنعت کی اداکارہ ریما کے شوھر ڈاکٹر طارق شہاب نے امریکہ سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف پیر یا منگل کو واشنگٹن پہنچ جائینگے یہاں آپریشن کی تیاری مکمل ہیں

رپورٹ ؛ اطہر جاوید صوفی

اداکارہ ریما کے شوھر ڈاکٹر طارق
شہاب نے امریکہ سے فون پر بتایا کہ اداکار عمر شریف کی اہلیہ نے ریما سے سے رابطہ کیا تھا اور بتایا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے کراچی کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ آپریشن امریکہ میں ہی ممکن ہے میں نے مسز عمر شریف سے کہا کہ مجھے تمام میڈیکل رپورٹس واٹس اپ کردیں میں نے تمام رپورٹس اسٹڈی کیں اور فیصلہ کیا کہ امریکہ بلا یا جائے اس سلسلے ریما نے بھی بھر تعاون کرنے کا مشورہ دیا پھر ہم نے ویزے کے اجرا کے لیے کاوشیں کیں
ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا عمر شریف کی دونوں بیگمات ان کی صحت کے حوالے متفکر ہیں اور مجھ سے رابطہ میں ہیں عمر شریف کا مرض قابل علاج ہے انشااللہ آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہو جائینگے
ڈاکٹر طارق شہاب اور ریما نے حکومت سندھ کا عمر شریف کے علاج کے لئے چار کروڑ کا فنڈ جاری کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان کی ثقافت کی پہچان ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ڈاکٹر طارق نے کہا کہ حکومت کا سینیئر فنکاروں کے علاج کے لئے بھی اسی قسم کے اقدامات کی توقع ہے پاکستان کے علاوہ
امریکہ میں بھی عمر شریف کے پرستار ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں