عید کا دوسرا دن اور کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی

شدید گرمی میں جب پارہ 40 سینٹی گریڈ کے قریب ہے وہا ں کے الیکٹرک K Electricنے بھی عوام کو موت کے قریب کردیا ہے، شدید گرمی میں صبح نو بجے سے کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عید کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، حکومت کو ایسے اعلانات کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لینا چاہئیے کہ کے الیکٹرک کو کوئی لگام نہیں لگا سکا تو حکومت کس کھیت کی مولی ہے، شدید گرمی میں عورتیں بوڑھی خواتین،  بچے اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ بیماروں کو مرنے کےلئے بے یارو مددگار چھوڑدیا گیا، کے الیکٹرک نے کورنگی نمبر ایک، کورنگی دو، ڈیڑھ نمبر، نورانی بستی، چکرا گوٹھ، Y مارکیٹ میں بجلی بند کر رکھی ہے، کے الیکٹرک والوں کچھ خدا کا خوف کرو اتنی گرمی میں عوام پر رحم کرو ( اہلیانِ کورنگی)، اضافی بل بھیجنے میں آسرا نہیں کرتے کم سے کم سخت گرمی میں تو انسانیت کا مظاہرہ کرو ( اہلیانِ کورنگی )۔