امریکہ میں سیتا وائٹ کا مقدمہ اور عمران خان کا خانم ہسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو سب سے پہلے عمران خان کو کوڑے لگیں گے اور چوری کے مقدمے پر ان کے ہاتھ بھی کاٹے جا سکتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران خان کا کیا ہوگا،  کوڑے لگیں گے ۔وہ غریبوں کا چندہ چوری کرنے کے جرم میں جیل جائیں گے جب کہ چوری کے جرم میں ان کے ہاتھ بھی کاٹے جا سکتے ہیں۔



سعید غنی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سیتا وائٹ کا مقدمہ عمران خان کا خانم ہسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے ۔یاد رہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا ۔یہی وجہ ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد ان کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں مدینہ کی ریاست بنانے کے اعلان کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے ۔لیکن مولانا طارق جمیل جیسے لوگوں کا کہنا ہے کہ مدینہ جیسی ریاست بنانے والا تو اللہ ہے ہم تو اپنی طاقت سے تنکا بھی نہیں اٹھا سکتے لیکن حکمران کی نیت کا اثر ضرور پڑتا ہے۔