اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور’ ہزاروں طلبہ نے فیسوں میں اضافہ کے خلاف وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایات درج کرادی ‘ظالمانہ فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے طلباء والدین کا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ

بھاولپور (محمد عمر فاروق خان)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور’ ہزاروں طلبہ نے فیسوں میں اضافہ کے خلاف وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایات درج کرادی ‘ظالمانہ فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے طلباء والدین کا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ کئی روز سے اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف بہاول پوربھرمیں طلباء اوروالدین شدیداحتجاج کرتے رہے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں یونیورسٹی طلباء نے اسلامیہ b فیسوں میں اضافہ کوواپس نہ لیاگیاتو والدین اورطلباء سڑکوں پراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے

اسلامیہ یونیورسٹی ‘فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سوشل میڈیاپر کارٹون ٹاپ گردش کرتارہا تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں طلباء کی فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سوشل میڈیاپر کارٹون گردش کرتارہاجس میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کے فیس کی لمبی لسٹ تھامے کھڑے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب طالب علم کاوالد اپنے جسم کے تمام اعضاء نکال کر پلیٹ میں رکھ کر پیش کررہاہے کہ اب میرے پاس اپنے اعضاء فیس کی مدمیں دینے کے علاوہ کچھ نہیں بچا