صوبائی محکمہ نوادرات کے ملازم عبدالکریم لاشاری پر خاتون سرکاری ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ۔ صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق نے ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا ۔


صوبائی محکمہ نوادرات کے ملازم عبدالکریم لاشاری پر خاتون سرکاری ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ۔ صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق نے ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے کلفٹن میں واقع محکمے نوادرات ڈائریکٹریٹ کی ملازمہ زاہدہ قادری نے صوبائی محتسب کو شکایت کی تھی کے محکمے کا افسر عبدالکریم لاشاری اسے ہراساں کرتا ہے صوبائی محتسب جسٹس شاہنواز طارق نے اس معاملے کی تفصیلی سماعت کی اور گواہوں کے بیانات اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم عبدالکریم لاشاری کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کو حکم دیا جائے اسے فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا جائے ۔سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عبدالکریم لاشاری نہ صرف شکایت کنندہ خاتون کو ہراساں کرتا رہا بلکہ دیگر خواتین کو بھی ہراساں کرنا اس کی عادت ہے ۔
=========================================

ایف بی آئی کی درخواست پر امریکی کمسن لڑکی کو انٹرنیٹ پر جنسی ہراساں کرنیوالا ملزم پاکستان سے گرفتار
—————
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی درخواست پر پاکستان میں جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔جیونیوز کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبرکرائم نے پشاور کے علاقےحیات آباد میں کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم امریکی کم سن لڑکی کو انٹرنیٹ پر ہراساں کررہا تھا اور ملزم کے خلاف امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے امریکی لڑکی کی اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے اور ملزم کم سن لڑکی کی تصاویر لے کر بلیک میل کرتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے موبائل سیٹ قبضے میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
https://jang.com.pk/news/988879?_ga=2.37413664.140565523.1632463836-1439297417.1632463835
=========================