سعید غنی نے سماہ ٹی وی اور پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف 6 مختلف سول اور کرنل کیسز دائر کردئیے۔


وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سماہ ٹی وی اور پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف 6 مختلف سول اور کرنل کیسز دائر کردئیے۔

اپنے وکیل کے معرفت دائر کردہ کیسز میں سعید غنی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں سماہ ٹی وی نے چلائی جس کے بعد انہیں نوٹس بھیجا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دئیے جانے پر قانون کے مطابق ان کے خلاف کیسز دائر کئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وزیر نے چند ماہ قبل میڈیا ہاؤس خریدا۔