چھانگا مانگا میں طارق جاوید کے گھر نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر بتیس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی،موٹر سائیکلیں،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ موقع سے فرار۔ مصطفی آباد میں نا معلوم چورسروس روڈ مصطفی آباد میں کھڑی کلیاں کے رہائشی محمد منشا کی موٹر سائیکل نمبری LEO 1181 چوری کرکے فرار ہو گئے اور قصور کا رہائشی محمد فیصل اپنے گودام کے پیچھے نماز پڑھنے کے لیے گیا تو دوکس نے گن پوائینٹ بیس ہزار روپے و موبائل فون چھین لیا اسی طرح چھانگا مانگا میں طارق جاوید کے گھر نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر بتیس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے اسی ہی ایک اور واردات میں پھولنگر کے علاقے میاں کے موڑ کے مقام پر رانا فیصل سے دوکس نے گن پوائینٹ پر زبردستی سولہ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور الہ آباد کے علاقے بونگی کلیاں کے مقام سے برکت علی سے نامعلوم ڈاکو گن پوائینٹ پر سینتالیس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین کرلے گئے اسی طرح سے شیر ربانی شادی ہال کے باہر کھڑی دفتوہ کے رہائشی عابدحسین جوئیہ کی موٹر سائیکل چوری ایسی ہی ایک اور مختلف واردات میں نا معلوم ڈاکو بستی سلیمان آباد کے رہائشی محمد فاروق میو سے موٹر سائیکل، موبائل فون، 25ہزار روپے نقدی چھین کر اور اپنی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ پھولنگر کے علاقے جمبرخورد کے مقام پر دوکس نے ریاست علی سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔