وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے ورچؤل خطاب کریں گے ، وزیر اعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات کو 1 بج کر 35 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اپنے خظاب میں عمران خان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود ہوں گے