سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی یادیں

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے والد اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں ان کی خوشگوار دنوں کی یادیں کا دیا جا سکتا ہے علی ڈار ان دنوں اپنے والد اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا پر بیانات کو پروموٹ کر رہے ہیں۔



جن میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے دور کے اہم اقدامات اور پالیسیوں اور ان کے نتائج کو جگہ کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ معاشی صورتحال اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اس کے نتائج سے اپنی حکومت کی پالیسیوں کا موازنہ کرتے رہتے ہیں اسحاق ڈار ان دنوں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور اس کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں اس مقصد کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے خیالات سے آگاہی حاصل کر رہی ہے۔