قمر زمان کائرہ عید کا چاند تلاش کرنے اپنے بیٹے کی قبر پر پہنچ گئے

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ انتہائی غمزدہ حالت میں عید کے روز اپنے جواں سال بیٹے اسامہ کی قبر پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد دیر تک وہیں کھڑے رہے ۔
یاد رہے کہ قمر زمان کائرہ کا جوا ں سال بیٹا اسامہ ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کی اطلاع نہیں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی گئی تھی۔ قمر زمان کائرہ نے غمزدہ  حالت میں عید کے موقع پر اپنے بیٹے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا ہے۔


میں چاند ڈھونڈتا رہا اور عید ہوگئی
عید الفطر کے موقع پر بھی قمر زمان کائرہ سے تعزیت کرنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا رہا رشتہ داروں اور دوستوں کارکنوں ہمدردوں کی بڑی تعداد نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔