مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے … بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی قبر پر لگایا گیا کتبہ کیا کہہ رہا ہے؟

قومی احتساب بیورو نیب کی تفتیش پر سوالات اٹھا کر خودکشی کرنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی قبرپر عیدالفطر کے موقع پر رشتہ داروں اور دوست احباب نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی صاحبزادی مینا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی قبر کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی قبر پر لگایا گیا کتبہ اور اس پر لکھی گئی تحریر تو جہ کا مرکز بنی ہوئی ہے…
کتبہ پر لکھا گیا ہے کہ
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے؟



یاد رہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کے موقع پر ان کے گھر سے لکھا گیا جو نوٹ ملا تھا اس میں انہوں نے اس وقت کے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے نیب کی تفتیش کے حوالے سے نوٹس لینے کی درخواست کی تھی ۔پاکستان کے چیف جسٹس نے اس معاملے پر سوموٹو کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کی انکوائری کا حکم اور سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی فیملی اور ان کے دوست احباب اس معاملے کے منطقی انجام تک پہنچنے کے منتظر ہیں۔