مہمند۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید ڈپٹی کمشنر مہمند پر برہم، ڈی سی غلام حبیب کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا

بریکنگ نیوز

پشاور(جہانزیب راشد)

مہمند۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید ڈپٹی کمشنر مہمند پر برہم، ڈی سی غلام حبیب کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا

مہمند۔ اب سے کچھ دیر پہلے چیف جسٹس نے ڈی سی مہمند کو ایک گھنٹہ میں زاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا

مہمند۔ ڈی سی مہمند نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑائے تھے
مہمند۔ ڈی سی مہمند نے 28 روز پہلے ملاگوری قوم کے بے گناہ 14 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا

مہمند۔ متاثرہ خاندان نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر جسٹس رشید نے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ڈی سی نہ ماننے

ڈی سی مہمند ملاگوری قو م سے زبردستی جرگہ کا اختیار لینا چاہتے تھے جس پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کی گئی تھی

مہمند۔ ملاگوری قوم نے اس سے پہلے ڈی سی مہمند پر زمین کےلین دین میں مخالف فریق کے ساتھ پارٹی بننے اور انکے خلاف یکطرفہ ظالمانہ کاروائی کے الزامات لگائے تھے