راجہ اور میراب پھر اکٹھے ہوگئے … مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی تصویر کے چرچے

پاکستان کی مشہور فلمی جوڑی فہد مصطفی اور مہوش حیات ایک مرتبہ پھر اکٹھے دکھائی دیے مہوش حیات نے فہدمصطفیٰ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  راجہ اور میرا ب پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی تصاویر گیم شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں اور فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیشہ کی طرح فھدمصطفیٰ کے ساتھ اکٹھے کام کرنے کا بہت مزہ آیا لیکن ہم کم سونا جیت سکے۔