بونیر: ڈی پی او عبد الرشید خان کا عوامی مسائل کوانکے دہلیز پرحل کرنے کے لئےتھانہ پیر بابا کے حدود گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گدیزی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

بونیر(جہانزیب راشد)
—————-
بونیر: ڈی پی او عبد الرشید خان کا عوامی مسائل کوانکے دہلیز پرحل کرنے کے لئےتھانہ پیر بابا کے حدود گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گدیزی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
کھلی کچہری میں متعلقہ پولیس افسران سمیت علاقہ مشران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او عبدالرشید خان نے علاقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں بہت مشکور ہوں کہ آپ مختصر نوٹس پر کھلی کچہری میں تشریف فرما ہوئے۔ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسئلے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ خاص کر وہ مسائل جو مجھ تک براہ راست نہیں پہنچ سکتے۔ عوام الناس کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے فوری طور پر اس کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان آپس میں حائل فاصلوں کو ختم کرکے ایک دوسرئے پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ضلع بونیر کو کرائم فری ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہیں۔ضلع میں سود خوروں، منشیا ت فروشوں ودیگر جرائم میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی تعاؤن کی بدولت بہت جلدبونیرکوہر قسم کے جرائم سے پاک اور امن وامان کا گہوارہ بنایاجائے گا۔ عوام الناس اپنا اعتماد پولیس پر بحال رکھیں۔ ڈی پی او بونیرنے مزید کہا کہ بونیر پولیس جرم کے خلاف قانون کے دائرے میں ایکشن لے رہی ہے،ہم نے وردی عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کے لئے پہنی ہوئی ہے ہم عوام کے حادم ہیں۔ منشیات فروش و دیگر سنگین جرائم کے خلاف ملکی مفادعامہ اور امن وامان کے قیام کے لیے پولیس فورس کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون جاری رکھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر بونیرنے فورم کو مخاطب کرکے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ آپ کے جوبھی مسائل ہیں مجھے کھل کر بیان کریں۔ اسکے بعد شرکاءکھلی کچہری کو دعوت دی گئی, کہ وہ اپنے تجاویز اور مسائل بیان کریں۔شرکاء نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں نشہ کی لعنت سراہیت کرگئ ہے ان سے آنے والی نسلوں کے مستقبل پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے ان کا تدارک کیا جائے۔ ٹریفک مسائل سمیت ہوائی فائرنگ دیگر مسائل اور انکو کو حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بونیر نے شکایات اور تجاویز کو سن کر متعلقہ پولیس افسران کوفوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ/سود انڈر پلے اور منشیات فروشی جیسے گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائینگے اور کہا کہ میں میڈیا کہ وساطت سے ان کوخبر دارکرتا ہوں کہ اس کاروبار/کام سے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کا اشتراک ہی ایک پر امن معاشرے کا ضامن ہے لہذا عوام اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ علاقہ میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بونیر عبد الرشید خان نے ایک بار پھر علاقہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔