واپڈاہائیڈروالیکٹرک یونین بھاولپور ورکرز کی واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

بھاولپور (محمد عمر فاروق خان)واپڈاہائیڈروالیکٹرک یونین بھاولپور ورکرز کی واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی سرکل آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی ،ریلی کے مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنابھی دیااور واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور واپڈا کی ممکنہ نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ واپڈا وفاق کی علامت ہیں عالمی معاشی اداروں کے دبائو پر اس کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور آخری حد تک مزاحمت کرینگے ۔مطاہرین نے مذید کہا کہ ملازمین کو سیفٹی الاؤنس سمیت دیگر مراعات بھی بحال کی جائیں، شہید ہونے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دی جائیں۔اگر ہمارے مطالبات منطور نہ کیے گئے تو ملک گیر یونینز کو احتجاج کی کال دیں گے۔