لیکن تھرکول پاور پروجیکٹ کے مزدوروں کو کام کی اجرت نہیں مل رہی۔

اسلام آباد – جسٹس منصور علی شاہ نے تھرکول پاور پروجیکٹ ملازمین کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔ عدالت نے نیا بنچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ تھرکول پاور پروجیکٹ کے ملازمین کی ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا تھر کول پاور پروجیکٹ سائیٹ پر اب بھی ملازمین کام کر رہے ہیں؟۔ جس پر ملازمین کے نمائندے نے موقف اپنایا کہ تھرکول پاور پروجیکٹ سائٹ پر مزدور اب بھی کام کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے فیصلے کو تین سال گزر چکے ہیں، لیکن تھرکول پاور پروجیکٹ کے مزدوروں کو کام کی اجرت نہیں مل رہی۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-09-22/page-8/detail-20