ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطاءالرحمان کو قواعد و ضوابط یاد دلاتے ہوئے محکمہ سروسز سے رہنمائی لینے کی ہدایت کردی ۔دیگر اہم معاملات میں بھی تنبیہ

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطاءالرحمان اور یونیورسٹی انتظامیہ کو قواعد و ضوابط یاد دلاتے ہوئے محکمہ سروسز سے رہنمائی لینے کی ہدایت کردی ۔دیگر اہم معاملات میں بھی تنبیہ

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو صرف عارضی بنیادوں پر تعینات کر سکتی ہے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ملازمین کو ریگولرائز نہیں کیا جاسکتا، تفصیلات کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ نے بذریعہ وڈیو لنک شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے سینٹ اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور سینٹ ممبران لاڑکانہ سے وڈیو لنک پر موجود تھے، وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن اور ریگولائیزیشن قانون کے تحت کی جائے، اس ضمن میں محکمہ سروسز سے رہنمائی لی جائے، یونیورسٹی پی ایم سی کی گائیڈ لائن کے تحت عہدوں کو ترتیب دے، اجلاس میں سیکریٹری صحت کی نشاندہی پر فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ، فنانس اور محکمہ صحت کے ممبران کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، یونیورسٹی طے شدہ ریجنز میں ہی اپنے کیمپس اور کالجز کھول سکتی ہے، اجلاس میں یونیورسٹی کی کاکردگی، مالی معاملات، ریسرچ اور دیگر معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

https://jang.com.pk/news/987730?_ga=2.52400681.1450969680.1632279066-205130679.1632279066