کرپٹ مافیاہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نےکارکردگی بہتر بنانے کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔ کرپٹ مافیاہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،جو کرپٹ نظام سے فائدہ لےرہا ہے۔ہمارے سامنے کرپٹ مافیاسے نمٹنے کا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے لوگوں کوکیامسئلہ ہے؟ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں، ہر الیکشن میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہے مگر کوئی تجویزنہیں دیتا کیسے مسئلہ دورکریں