سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف 44 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کا نمٹادیا

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف 44 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کا نمٹادیا. منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ میں 44 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے. اس موقعی پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے، درخواست نمٹا دی جائے جس کے بعد عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کا موقف سننے کے بعد درخواست کو نمٹا دیا.