پولیس نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلی

کراچی: ترجمان سندھ پولیس کے مطابق عید الفطر پر سیکیورٹی کے لیے صوبے بھر میں مجموعی طور 35 ہزار 500 افسران اور جوان ڈیوٹی دیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں نماز عید کے مجموعی طور پر 1367 اجتماعات ہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے جب کہ موبائل اور موٹرسائیکل پر مامور اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔ اس کے علاوہ سندھ میں رینجرز کے 20 ہزار 700 افسران اور جوان نماز عید اجتماعات پرتعینات ہوں گے۔



ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام نے پولیس کو اسنیپ چیکنگ اور گشت بڑھانے کی ہدایت کی ہے جب کہ عید پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کہا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے مزید ہدایت دی ہےکہ نماز عید سے قبل مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں کی تلاشی سوئپنگ یقینی بنائیں، ایس ایچ اوز عید نماز کے اختتام اور آغاز پر تفصیلات وائرلیس کنٹرول روم کو دیں۔