پاکستانی صحافیوں کے وفد نے جرمنی میں عید منائی

پاکستانی صحافیوں کا ایک وفد ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہے جرمنی میں منگل کو عید منائی گئی پاکستان کے سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر نے جرمنی میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور دوستوں کو عید مبارک دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ  یہاں بھی بعض مقامات پر عید ہے اور بعض لوگوں نے روزے رکھے ہوئے ہیں لہذا دو عید منانے کا معاملہ صرف پاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ  اکثر ممالک میں بھی لوگ دو مختلف دن عید منانے کے مسئلے سے دوچار ہیں ۔