پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ناٹنگھم میں نمازعید ادا کی

ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں منگل کے روز نماز عید ادا کی اور عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ملکوں کے مسلمانوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے سے عید ملی پاکستانی کھلاڑیوں سے عید ملنے والوں کا تانتا بندھ گیا برطانیہ سے جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور شائقین کرکٹ بے غیرت خوش تھے پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم مینیجمنٹ ارکان کے ہمراہ ناٹنگم کی عمر مسجد میں نماز عید ادا کی بعد میں پاکستانی کھلاڑی نوٹنگم سے برسٹل روانہ ہوگئے۔



جہاں ایک دن آرام کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف اگلا میچ کھیلیں گے۔ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم دو میچ کھیل چکی ہے پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہار گئی تھی لیکن دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے چودہ رن سے جیت لیا تھا ون ڈے میچوں میں مسلسل 11 شکستوں کے بعد پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔


[supsystic-gallery id=137]