یو بی جی کے قائدین ایس ایم منیر اور افتخارعلی ملک  پاکستان کی تاجر برادی کے لیے گرانقدر خدمات  انجام دے رہے ہیں، چیف کوآرڈینیٹرحنیف گوہر

کراچی- یو بی جی الیکشن سیل کے چیف کوآرڈینیٹرحنیف گوہر نے کہا ہے کہ یو بی جی کے قائدین ایس ایم منیر اور افتخارعلی ملک  پاکستان کی تاجر برادی کے لیے گرانقدر خدمات  انجام دے رہے ہیں اور انکی قیادت میں پانچ سال کے دوران ایف پی سی سی آئی کا وقار بلند ہوا ہے،بزنس کمیونٹی کو ماضی کی نسبت بہتر انداز میں عزت ملی ہے،یو بی جی کے ذریعہ اقتدار میں آنے کے بعد ایف پی سی سی آئی کی قیادت  کی جانب سے پاکستان چائنا ایف ٹی اے،ایس ایم ایز پالیسی بنانا،



پانی کی کمی پر گول میز کانفرس کا انعقاد،معاشی ایجنڈے پر بحث کے لیے سیاسی قائدین کو مدعو کرنا،شنگھائی تنظم برائے کاروباری کونسل میں رکنیت حاصل کرنا،ایف پی سی سی آئی وفد کی کامن ویلتھ کاروباری فورم میں شرکت اور دیگر کار ہائے نمایاں انجام دیئے،فیڈریشن کے تمام پانچوں صدورمیاں محمدادریس،عبدالرؤف عالم،زبیرطفیل،غضنفربلور اور انجینئرداروخان  نے بزنس کمیونٹی کی آواز بن کرحکومتی سطح پر،وزیراعظم،وزیر خزانہ،مشیر خزانہ،وزیر تجارت اور دیگر وزارتوں میں مسائل کو اجاگر کیا اور یہ تمام کامیابیاں ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی مدبرانہ سیاست کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی انتخابات2020  کیلئے بھی کلین سویپ کرکے کامیابیوں کا مسلسل چھٹا تسلسل برقرار رکھے گا۔



حنیف گوہر نے کہا کہ یو  بی جی گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کی معاشی ترقی اور بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، گزشتہ 5 برسوں کے دوران  یو بی جی کی انتھک محنت کے نتیجے میں حکومتی حلقوں میں تاجر برادری کے وقار میں اضافہ ہوا  اور تاجر کمیونٹی کو درپیش بیشتر مسائل حل ہوئے، یو  بی جی آئندہ بھی اسی جذبے سے تاجربرادری کی فلاح وبہبود اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے یو بی جی کردار ادا کرتا رہے گا۔