سندھ حکومت کی جانب سے لاڑکانہ سمیت قریبی اضلاع کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی پیپلز بس سروس منصوبہ تباہ حالی کا شکار ہوگیا

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
————————-

سندھ حکومت کی جانب سے لاڑکانہ سمیت قریبی اضلاع کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی پیپلز بس سروس منصوبہ تباہ حالی کا شکار ہوگیا، تمام بسیں بند کردی گئیں تفصیلات کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے لاڑکانہ سمیت گرد و نواح کے اضلاع کے مکینوں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے دو سال قبل شروع کیا گیا ائیر کنڈیشنڈ انٹر سٹی پیپلز بس سروس منصوبہ صرف چند ماہ چلنے کے بعد ہی بند کر دیا گیا ہے متعلقہ منصوبے کے تحت کروڑوں روپئے کی لاگت کے بعد 17 بسیں لاڑکانہ سے نئودیرو، رتودیرو، شہدادکوٹ اور میروخان سمیت مختلف روٹس پر سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کیجانب سے چلائی گئیں تھیں جبکہ رتودیرو کے ایچ آئی وی مریضوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاہم تمام بسیں بند کر دی گئیں ہیں اور متعدد بسیں لاڑکانہ بس ٹرمینل پر ناکارہ کھڑی کر دی گئیں ہیں جن کے ٹائر تک زمین میں دھنس چکے ہیں پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے دو سال قبل کیا تھا سرکاری سطح پر بس سروس بند ہونے کی وجہ سواری کا نہ ہونا بتایا گیا ہے جو کہ ذرائع کے مطابق درست نہیں ہے۔