سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر پولیس کی کارروائی ایک کروڑ روپے مالیت کے مضر صحت گٹکے سے بھری تین گاڑیاں پکڑی گئیں

کراچی – سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر پولیس کی کارروائی ایک کروڑ روپے مالیت کے مضر صحت گٹکے سے بھری تین گاڑیاں پکڑی گئیں پولیس نے پانچ اسمگلر بھی گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی نیو کراچی عبدالستار بھٹو نے ایف انڈسٹریل ایریا پولیس کے ہمراہ سہراب گوٹھ سپر ہائی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد ایکس ایل آئی کار ، ایک عدد ٹرک اور ایک سوزوکی کو روک کر تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں انڈین گٹکا جے ایم اور رجنی برآمد کر لی جبکہ کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی عبدالستار بھٹو کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے۔



کارروائی کے دوران تینوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر گاڑیوں سے 14لاکھ 8ہزار رجنی گٹکا اور 1لاکھ 16ہزار جے ایم گٹکا برآمد ہوا ہے گرفتار ملزمان مضر صحت گٹکے کو کراچی سے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں اسمگل کر رہے جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے جبکہ برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔