کرینہ کپور اور سیف علی خان چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئے

بھارتی فلموں کی مشہور ہیروئن کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے اٹلی پہنچ گئی ہیں جہاں خوبصورت علاقوں کی سیر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے اپنی اور سیف علی خان اور تیمور کی تصاویر سوشل میڈیا پر پرستاروں کے لئے شیئر کی ہیں ان تصاویر میں کرینہ کپور فلورل وائٹ ڈریس جبکہ سیف علی خان کی شرٹ اور جینز میں نظر آرہے ہیں کرینہ نے تیمور کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور تیمور اپنے ماں باپ کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے انتہائی خوش نظر آ رہا ہے۔



کرینہ کپور اور سیف علی خان کا شمار بھارت کے مشہور اور مصروف اداکاروں میں ہوتا ہے اکثر فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے کئی دن تک دور رہتے ہیں ایسے میں چھٹیاں اکٹھے گزارنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے اس مرتبہ دونوں نے ایک ساتھ چھٹیاں اٹلی میں گزارنے کا فیصلہ کیا اور اٹلی پہنچ گیا کرینہ نے انتہائی خوشگوار لمحات کی تصاویر اپنے پرستاروں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔