نعیم الحق اور زرتاج گل کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کا کارنامہ بھی سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نعیم الحق اور زرتاج گل کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال بھی اپنے رشتے دار کو اہم سرکاری عہدے پر تعینات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گروپ میں شامل ہوگئے ۔نعمان لنگڑیال نے اپنے بہنوئی نوید احمد بھنڈر کو پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ اتھارٹی P.A.M.R.A کا چیئرمین تعینات کردیا ہے اس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے لئے شئیر کیا ہے۔



یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق اور زرتاج گل پر اپنے رشتے داروں کو اہم سرکاری عہدوں پر تعینات کرانے کے حوالے سے زبردست تنقید کا سلسلہ جاری ہے زرتاج گل کی جانب سے اپنی بہن شبنم کو ڈائریکٹر نیکٹا مقرر کرانے کے معاملے پر آنے والی تنقید اور اعتراضات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو اس کا نوٹس لینا پڑا اور زرتاج گل کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کی گئی ۔اب پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کا تازہ کارنامہ عوام کے سامنے آگیا ہے وزیراعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔