آرٹس کونسل کراچی کے سینئر ممبر اور ممتاز ادیب، کالم نویس، اور مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی انتقال کرگئے۔

اظہار افسوس

آرٹس کونسل کراچی کے سینئر ممبر اور ممتاز ادیب، کالم نویس، اور مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی انتقال کرگئے۔

ایس ایم معین قریشی کے انتقال پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ سمیت اراکینِ گورننگ باڈی کا گہرے دکھ کا اظہار

یہ انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

۔ایس ایم معین قریشی ہمارے سینئر ممبر ہی نہیں بلکہ بہترین کالم نویس اور مزاح نگار بھی تھے – احمد شاہ

ہم ایس ایم معین کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے – احمد شاہ

ایس ایم معین نے ادب کی دنیا میں مزاح نگار اور کالم نگار کی حیثیت سے ایک الگ مقام بنایا۔

ان کی تمام کتابوں کی رونمائی آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوتی رہی۔۔

کچھ عرصہ قبل ایس ایم معین قریشی کی آخری کتاب کی رونمائی بھی آرٹس کونسل میں کی گئی