ماروی میمن کی چہیتی بلی کوکو COCO منظر عام پر آگئی

شہید بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن اور مسلم لیگی رہنما ماروی میمن کی چہیتی بلی کوکو منظر عام پر آگئی ۔ماروی میمن نے اپنی پیاری بلی کوکو  کی تصویر اپنے ساتھ خود ہی میڈیا پر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ کوکو سب کو ہیلو کہہ رہی ہے ۔ماروی میمن نے یہ تصویر چلتی گاڑی میں بنائی ہے جس میں ان کی چہیتی بلی کوکو ان کی گود میں ہے۔ ماروی میمن گزشتہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ نون کی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مسلم لیگ کی قیادت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتی آئی ہیں اور موجودہ حکومت کی اکثر پالیسیاں اور فیصلوں کو سراہتی رہی ہیں سیاسی حلقوں میں یہ تاثر ہے کہ ماروی میمن جلد ہی مسلم لیگ ق کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں۔



لیکن خود ماروی میمن سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے معاملے پر خاموش ہیں۔
جب سے سابق وزیراعظم نواز شریف جیل گئے ہیں اور مریم نواز شریف نے مسلم لیگ نون کی نائب صدارت سنبھالنے کے بعد خود کو سیاسی طور پر متحرک کیا ہے تب سے ماروی میمن مسلم لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں اور فیصلوں کا دفاع کرنے کی بجائے مختلف حوالوں سے پارٹی قیادت کے فیصلوں اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی آئی ہیں۔