جیل سے نواز شریف کی تازہ تصویر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ویل ڈن پاکستان کرکٹ ٹیم ویلڈن۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ عید پر اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل جانا چاہتی ہیں لیکن ابھی تک ان کی ملاقات کا وقت طے نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ نواز شریف خود بھی کرکٹ کے شوقین ہیں خود کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر ہمیشہ خوشی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔