پاکستان میں کوشش کے باوجود ایک عید نہیں ہو سکی ۔ پشاور میں آج عید منائی جائے گی

پشاور – مسجد قاسم علی خان سے مفتی پوپلزئی نے عید الفطر کا اعلان کردیا۔ کل بروزمنگل خیبرپختونخوا میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ سعودی عرب متحدہ عرب امارات برطانیہ سمیت مختلف ملکوں میں آج بروز منگل عید منائی جارہی ہے متحدہ عرب امارات میں نماز تراویح کے دوران شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔