6 ممالک نے عید الفطر کا اعلان کردیا

6 ممالک نے عید الفطر کا اعلان کردیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جاپان میں عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے 6 ممالک نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔



انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جاپان میں عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان ممالک میں آج شوال کا چاند نہیں دیکھا جا سکا۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں چاند کی رویت کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس جاری ہیں۔ خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دکھنے یا نہ دکھنے کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔