65

انگلینڈ کے کرکٹ شائقین مایوس ۔ روٹ اور بٹلر کی شاندار سنچریاں رائیگاں

پاکستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شرکت پر انگلینڈ کے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہر دوڑا دی۔انگلینڈ کے دو بیٹسمینوں جو روٹ اور بٹلر کی شاندار سنچریاں بھی ان کے کام نہ آ سکی انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ان کی عمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔



انہوں نے 84 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے علاوہ بولنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی اور اہم کیچ بھی پکڑا ۔انگلینڈ نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی اور اس ٹورنامنٹ میں اسے ایک فیورٹ ٹیم کا درجہ حاصل ہے لیکن پاکستان کے ہاتھوں اس کی شکست پر کرکٹ مبصرین حیران رہ گئے کیونکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں