آج افغانستان میں عورتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیر میں مظالم کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، اس میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب حیا کی نشانی ہے ، قرآن پاک میں پردے کا حکم صرف عورتوں کے لیے نہیں ہے ، مردوں کے لیے بھی ہے ، امریکی ادارے کے مطابق 1180عورتوں کو امریکہ میں قتل کیا گیا ہے ، 232 کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ، امریکہ اور مغرب کا یہ چہرہ دنیا کو کیوں نہیں دکھایا جاتا۔