61

انگلینڈ کی ٹیم نے مسلسل 6 ون ڈے میچوں میں 300 رنز سے زیادہ بنانے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ برابر کردیا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شکست کھانے کے باوجود آسٹریلیا کا ایک ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے مسلسل 6 ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 300 سے زائد رنز بنا کر دو ہزار سات میں آسٹریلیا کی طرف سے بنایا گیا یہی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔



چھ میں سے پانچ مرتبہ انگلینڈ نے یہ سنگ میل پاکستان کے خلاف حاصل کیا۔ایک مرتبہ 331 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بنائے۔اگر انگلینڈ کی ٹیم نے اگلے ون ڈے میچ میں بھی تین سو سے زائد رنز بنا لئے . تو یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں