دی اسمارٹ اسکول انتظامیہ کا ظالمانہ رویہ ناقابل قبول ۔صوبائی وزیر تعلیم نے رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے دیا

دی اسمارٹ اسکول انتظامیہ کا ظالمانہ رویہ ناقابل قبول ۔صوبائی وزیر تعلیم نے رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک کے مشہور اسکول چین گروپ دی اسمارٹ اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم جاری ۔صوبائی وزیر نے اسکول انتظامیہ کے ظالمانہ رویہ کو

ناقابل برداشت اور ناقابل قبول قرار دے دیا ۔اسکول میں بچی کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں اسکول انتظامیہ قصوروار قرار دی گئی اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ ڈاکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز کو جمع کرائی۔رپورٹ

میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی متعدد شکایات سامنے آئی ۔یاد رہے کہ پندرہ ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں والدین نے شکایت کی تھی کہ انہیں اسکول انتظامیہ نے بچے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا ۔رپورٹ میں اسکول انتظامیہ پرنسپل وائس پرنسپل اور اکاؤنٹ کے تحریری بیانات کے حوالے سے بتایا گیا اسکول انتظامیہ کے موقف کو مسترد کر دیا گیا اور ان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوگئے

—————————-

Karachi: School administration tortures father in front of child