پیک فرینس کا بھالو کی شکل والاگلوکوٹیڈی کیک متعارف

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان کے صف اوّل کے برانڈ بسکٹ اور مشہورزمانہ Peek Freansتیارکرنے والے EBM نے اب کیک کی کٹیگری میں بھالو کی شکل والے نئے مزیدار’ گلوکوٹیڈی’ متعارف کروادئیے ہیں۔Peek Freans Glucoکئی نسلوں سے مائوں کا بھروسہ مند برانڈ ہے جو ان کے بچوں کیلئے ہمیشہ کی طرح بہترین غذایت اور توانائی بھری پروڈکٹ لایا ہے۔ گلوکو ٹیڈی ان کے کیک کی کٹیگری میں منفرد غذایت بھر ا اضافہ ہے جو مصنوعی فلیورز یا پریزوویٹیو سے پاک ہے اور جس میںبچوں کی نشوونما اور بہتر قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے

اضافی کیلشیم شامل کیا گیا ہے۔ اپنی منفرد شکل والا گلوکو ٹیڈی بچوں کا پسندیدہ food-between-meals ہونے کے ساتھ ساتھ مائوں کیلئے اطمینان کا باعث ہے کہ یہ ان کے بچوں کو انڈے، گندم اور دودھ کی بھرپورغذایت فراہم کرتاہے۔ بھالو کی شکل والے یہ کیک دونئے فلیورز دودھ اور چاکلیٹ میں دستیاب ہیں۔