82

126 دنوں اور گیارہ میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کی پہلی فتح

جس طرح لندن سمیت دنیا کے بعض شہروں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں کے موسم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا موسم کا موڈ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے بالکل یہی حالت پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی ہے پاکستانی کھلاڑیوں کا موڈ بھی کسی وقت بھی بدل سکتا ہے اور پاکستانی ٹیم دنیا کے حیران کن واقعات کا رونما کر سکتی ہے۔ پچھلے 126 دنوں میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم مسلسل ون ڈے میچ ہر رہی تھی اور گیارہ میچوں میں مسلسل شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی انگلینڈ سے انگلینڈ میں ہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں چار صفر سے شکست کھائی تھی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 105 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سات وکٹوں سے شکست ہوئی ۔



کوئی نہیں کہہ رہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں انگلینڈ کو ہرا دے گی انگلینڈ کو سب فیورٹ قرار دے رہے تھے ۔میچ شروع ہونے سے پہلے سروے کے مطابق پاکستان کی کامیابی کے امکانات صرف 21 فیصد دکھائی دے رہے تھے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی انگلینڈ کی بہنوں کو مانگ میں بھی نہ تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جو ٹیم 105 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی وہ اس کے خلاف 348 جیسا ر نز کا پہاڑ کھڑا کر دے گی۔ لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم غیر یقینی واقعات کو جنم دینے والی ٹیم ہے اور اس نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کے خلاف 348 بناکر اور نے چودہ رن سے شکست دے کر یہ ثابت کر دکھایا کہ پاکستان کی ٹیم حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔ پاکستان کے دونوں اوپنرز امام اور فخر کریس پر ڈٹ گئے اور 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کرنے کے بعد آنے والے بلے بازوں بابر اعظم محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے لیے صورتحال انتہائی سازگار نہیں اور تینوں نے نصف سنچریاں بنائیں پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ نے تو کمال ہی کر دیا اور 84 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور بعد میں اپنی بولنگ اور فیلڈنگ کا بھی جادو جگایا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔



پاکستان نے مسلسل 11 میچ ہارنے کے بعد ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پہلی فتح حاصل کرلی گزشتہ 126 دنوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی اور اس کی عالمی رینکنگ بھی بہت نیچے گر رہی تھی ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم اور میزبان ٹیم انگلینڈ کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد پاکستان کی ٹیم اب دیگر تمام ٹیموں کے لیے سخت خطرہ بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں