سجل علی قدرت کے حسین نظاروں میں کھو گئیں

سجل علی قدرت کے حسین نظاروں کے سحر میں کھو گئیں، جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے قدرتی نظارے سے متعلق اپنی پسندید بھی بتادی۔

نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی ان اسٹارز میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔

انہیں چند ہفتوں قبل لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں بطور بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا تھا۔

سجل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر کسی سرد علاقے کی ہے۔

اپنی اس پوسٹ میں سجل علی نے قدرت کی نعمتوں کا تذکرہ کیا جبکہ فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود آسمان کی جانب دیکھ رہی ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سجل نے لکھا کہ “آسمان میری زندگی کا سب سے پسندیدہ حصہ ہے۔”