60

سرفراز نے 44 گیندوں پر 55 رنز بنا کر مخالفین کے دانت کھٹے کر دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں 44 گیندوں پر 55رنز کی انتہائی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنے خلاف ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا اور اپنے مخالفین کے دانت کھٹے کردیے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرفراز احمد پر تنقید کرتے ہوئے انہیں موٹا قرار دیا تھا،  وکٹ کیپنگ کے مسائل سے دوچار ہونے کی بات کی تھی جس کے جواب میں معین خان نے شعیب اختر پر کڑی تنقید کی تھی اور اس وجہ سے شعیب اختر اور معین خان کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔ اسی دوران سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف انتہائی اہم میچ میں 44 گیندوں پر 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے خلاف ہونے والی تنقید کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔



وکٹوں کے پیچھے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم کیچ پکڑے البتہ ایک اہم اسٹیمپ شاداب کی گیند پر ان سے مس ہو گیا فاسٹ بولرز کی فیلڈ کھڑی کرنے کے حوالے سے ان کے فیصلوں پر تنقید بھی ہوئی سلیپ فلڈر جب چاہیے تھے تو نہیں لیے اور جب لیے تو بولنگ اس کے مطابق نہیں ہوئی۔
سرفراز احمد کی بیٹنگ پوزیشن ورلڈ کپ سے پہلے طے نہیں تھی لیکن ورلڈ کپ کے میچ میں انہوں نے اپنے لئے نمبر پانچ کی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں