گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کے بیچ 87 کا ایک درخشاں ستارے-چویدری محمد جاوید اقبال

تحریر شہزاد بھٹہ ۔۔۔۔۔

——————-
۔بہت خوبصورت سادہ دل اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک چوہدری جاوید اقبال المعروف جاوید اوکاڑوی اپنے سرکاری ملازمت کی ایک بھرپور اور

زبردست اننگز کھیلنے کے بعد اسی سال 14 اکتوبر 2021 میں اپنے فرائض سے ریٹائرڈ ھو رھے ھیں چوہدری جاوید اقبال آج کل گورنمنٹ ھائر سیکنڈری ایجوکیشن سکول برائے ڈیف اوکاڑہ شریف میں بطور پرنسپل بی ایس 19 تعینات ھیں سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ھے
جاوید اقبال کا تعلق اوکاڑہ کی ایک نہایت تعلیم یافتہ باعزت آرائیں برادری سے ھے


جاوید اقبال 15 اکتوبر 1961 میں ضلع ساھیوال کے چک نمبر 50/5 – آر میں پیدا ھوئے آپ کے والد محترم چوہدری نبی بخش مقامی زمیندار تھے ۔جاوید اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کرنے کے اوکاڑہ سے ھی میڑک اور گورنمنٹ کالج فار بوائز اکاڑہ سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔جاوید نے 1985 میں گورنمنٹ ایجوکیشن کالج لوئر مال لاھور سے بی ایڈ کا امتحان پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ سکول ملڑی فارم اوکاڑہ 4/4 ایل سے اپنی سروس کا آغاز کیا۔
جاوید اقبال نے 1986-87 میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ٹی ڈی میں داخل لیا اور یوں وہ کالج کے گولڈن بیج 87 کا حصہ بن گئے۔جاوید نے کالج میں داخلہ لینے کے بعد سب سے پہلے کالج پرنسپل مس شمیم افضل صاحبہ کو ہوسٹل میں کمرہ الاٹ کرنے کی درخواست دی پرنسپل نے ان کی سادگی معصومیت اور شرافت کو دیکھتے ھوئے انہی جیسے شریف سیدھے سادے کلاس فیلوز محمد اسلم سیالکوٹی اور طارق شہزاد مرحوم کے ساتھ ایک کمرے میں ایڈجسٹ کر دیا یوں جاوید کی اسلم اور طارق شہزاد سے دوستی کا آغاز ھوا
اسی سیشن 1986-1987 میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ تعلیم و تحقیق کے فارغ التحصیل طلبہ کا ایک نہایت شریف گروپ جس میں ندیم بھٹی ۔راجہ اعزاز محمد ۔شہزاد بھٹہ ،یعقوب بٹ اور مس فرح بٹ شامل ھیں نے بھی داخل لیا ۔اس گروپ کی کالج میں داخلہ لینے کی ایک الگ سے داستان ھے جس پر کسی اور مضمون میں روشنی ڈالی جائے گئی ۔۔
بیج 87 کے دیگر فیلوز میں مسعود احمد ،سید عزیز شاہ ، ساجد چیمہ، مولوی طفیل شکیل، لیاقت حیات ملک ،ثمینہ سیلم ۔غزالہ زرین ، سمیرہ جاوید ۔نویرہ سحر ،ناصرہ، زاہدہ حیبب، ساجدہ بٹ ۔ نرگس ارشد، صوفیہ مقبول، نسیم طاھر رانا، شامل ھیں ۔۔بیج 87 سے پہلے ٹریننگ کالج کا ماحول ایک پرائمری سکول جیسا تھا سارا دن کلاس میں اور آدھی چھٹی کے وقت کلاس سے باھر آنے کی اجازت ھوتی تھی حتیٰ کہ کالج کے معصوم بچوں کو آپس میں گپ شپ کی بھی اجازت نہ تھی مگر بیج 87 کے پنجاب یونیورسٹی سے آنے والے گروپ نے گرو راجہ اعزاز کی قیادت میں تمام سابقہ روایات کو یکسر تبدیل کردیا یعنی حقیقت میں ایک تبدیلی آگئی.
1986-1987 میں ریگولر ٹی ڈی کلاس کے علاؤہ فیڈرل اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کے ٹیچرز پر مشتمل ایک الگ سے کلاس بھی تھی۔۔
جاوید اقبال نے ٹی ڈی کرنے کے بعد دسمبر 1987 میں گورنمنٹ سکول فار ڈیف اوکاڑہ سے بطور سینئر ٹیچر بی ایس 17 محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں اپنے سفر کا آغاز کیا آپ نے اپنی خدادا صلاحیتوں سے جلد ھی ڈیف طلبہ اور دیگر سٹاف ممبران سے ایک عزت چاھت اور رواداری کا رشتہ قائم کرلیا ۔۔
اپ نے ڈیف طلبہ کو نئے جدید طریقہ تدریس سے تعلیم و تربیت اور بحالی کا مشن شروع کیا۔
آپ کی خدادا صلاحیتوں کو دیکھتے ھوئے ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے جاوید اقبال کو اگست 2003 میں اوکاڑہ سکول کا انچارج پرنسپل تعینات کردیا آپ 16 فروری 2004 تک پرنسپل کے عہدے پر فائز رھے ۔جب محکمے نے دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں اسپشل ایجوکیشن سنٹر بنایا تو جاوید اقبال کو اس کا پہلا ہیڈ ماسٹر مقرر کیا گیا ۔ محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے تقریباً 18 سال بعد سکیل 17 کے ٹیچرز کو اسی سکیل 17 + دس فیصد اسپشل تنخواہ دے کر ہیڈ ماسٹر محکمانہ ترقی دی تو جاوید اقبال کو گورنمنٹ سکول فار ڈیف چچہ وطنی میں تعینات کر دیا گیا جہاں پر آپ نے اپنی سروس کا بہترین دور گزرا

آپ نے چچہ وطنی میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے اھم اقدامات کیے جس سے سکول میں ڈیف طلبہ کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ھوا سکول میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا اس کے ساتھ ساتھ سکول کے احاطے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں سایہ دار اور پھل دار درخت بھی لگوائے ۔۔
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے 2015 میں محکمہ کے ہیڈ ماسٹرز سکیل 17 + 10 فیصد کو ریگولر سکیل 18 میں ترقیاں دیں۔ یوں وہ ٹیچرز جو 1987 یا اس سے پہلے سکیل 17 میں بھرتی ھوئے تھے محکمہ کی بدنیتی اور نا انصافی سے تقریباً 28 سے تیس سال بعد اگلے سکیل 18 میں ترقی پا سکے ۔۔۔
جاوید اقبال کو سکیل 18 میں ترقی دے کر گورنمنٹ سکول فار ڈیف چچہ وطنی میں ھی تعینات کر دیا گیا ۔بعد میں اگست 2015 میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن نے جاوید اقبال کو گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف ساھیوال ٹرانسفر کر دیا اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف بلائینڈ ساھیوال کا اضافی چارج بھی دیا گیا ۔۔اپ ڈی او اسپشل ایجوکیشن ساھیوال کے عہدہ پر بھی تعینات رھے آپ نے ساھیوال سکول فار ڈیف کے ساتھ ساتھ ڈویثرنل اسپشل ایجوکیشن افسر کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دئیے
14 ستمبر 2018 میں آپ کو سکیل 19 میں ترقی دے کر پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف ساھیوال کے عہدہ پر ھی تعینات کیا گیا اور ساتھ ڈی او اسپشل ایجوکیشن ساھیوال کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا
اور آخر کار ایک لمبے عرصے کے بعد چوہدری جاوید اقبال کو محکمہ نے 6 مارچ 2020 میں ان کے آبائی شہر اوکاڑہ میں واقع گورنمنٹ ھائی سکینڈری سکول فار ڈیف اوکاڑہ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ۔اوکاڑہ سکول میں آتے ھی آپ نے سکول میں انقلابی تبدیلیاں کی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ھم نصابی سرگرمیوں کی طرف توجہ دی اور خاص طور پر سکول میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ھزاروں سایہ دار اور پھل دار درخت لگائے اس کام میں جاوید اقبال کو اپنے عملے کی بھر پور مدد اور تعاون حاصل رھا ۔
جاوید اقبال نے اوکاڑہ سکول کو ھائر سیکنڈری کا درجہ دلانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور لاھور بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے باقاعدہ الحاق کروایا۔بورڈ سے الحاق کروانے میں شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور انکے دوست منور حسین کنڑولر / سیکریٹری بورڈ کی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں جہنوں نے ھر مرحلہ میں اپنے دوست جاوید اقبال کی معاونت اور مدد کی۔جاوید اقبال نے 2003 میں اوکاڑہ میں اپنی تعیناتی کے دوران موجودہ ادارے کے لیے 60 کنال زمین حاصل کرنے کی کوششیں کیں اور بالآخر اوکاڑہ اسپشل ایجوکیشن سکول کے لیے نئی بلڈنگ بنانے کے لیے حکومت نے 60 کنال سرکاری زمین محکمہ اسپشل ایجوکیشن کو الاٹ کر دی ۔
جاوید اقبال نے اپنے 34 سالہ کیئر کے دوران بڑی ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے سرکاری فرائص سر انجام دئیے ۔۔انہوں نے ہمیشہ وقت کی پابندی کی اور اپنے عملے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے سے کام لینے کی کوشش کی ۔۔
اپ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہی وجہ ھے کہ محکمہ میں سب جاوید اقبال کے یار دوست ھیں ۔۔
جاوید اقبال 14 اکتوبر 2021 کو اپنی سروس کے شاندار 34 سال پورے کرنے بعد اسی ادارے سے ریٹائرڈ ھو رھے ھیں جہاں سے انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا
۔اللہ سے دعا ھے کہ وہ چوہدری جاوید اقبال کو ہمیشہ صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے اور یونہی خوشیاں بانٹنے کی ھمت اور طاقت دے آمین ۔۔۔