59

ایک اننگ میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آگیا

ورلڈ کپ 2019 کے اب تک کھیلے گئے میچوں میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آ گیا ہے پاکستان نے ورلڈ کپ کے دو میچ کھیلے ہیں پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پوری ٹیم 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی وہ موجودہ ورلڈ کپ میں بنایا گیا کسی بھی ٹیم کا اب تک مجموعی طور پر سب سے کم رنز کا ریکارڈ ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مگر تین سو اڑتالیس رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔



یہ اب تک اس گروپ کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے یوں پاکستان ورلڈ کپ کی وہ ٹیم بن گئی ہے جس کے پاس بیک وقت سب سے زیادہ اور سب سے کم رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں