انگلینڈ کے خلاف جیت قوم کو ٹیم کی جانب سے عید کا تحفہ ہے

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں پوری قوم کو عید الفطر کے موقع پر تحفہ پیش کر دیا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ تھی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے انتہائی شاندار اور ناقابل فراموش کھیل پیش کیا اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیا ہے کپتان سرفراز احمد کے مطابق پاکستان کی کامیابی پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور یہ ٹیم ورک کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی۔



پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے لیے یہ جیت اس لیے بھی خوشگوار ثابت ہوئی کہ اسی روز وہ اپنی سالگرہ منا رہے تھے وسیم اکرم کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیم نے ان کو شانداراندازمیں جیت کا گفٹ دیا ۔جس پر وسیم اکرم بےحد خوش دکھائی دیے۔