چیئرمین نیپرا کا کے الیکٹرک کی پہلی خواتین سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز کی گریجویشن پر اس اقدام پر اظہار تعریف

چیئرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی جانب سے پاکستان کی پہلی سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

چیئرمین نیپرا کا کے الیکٹرک کی پہلی خواتین سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز کی گریجویشن پر اس اقدام پر اظہار تعریف

خواتین کا معاشرے میں بااعتماد ہونا اور انکی خود انحصاری نہایت اہم ہے ۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی

کے الیکٹرک کی حفاظتی اصولوں پر شعور اجاگر کرنے اور معاشرے کی بہبود پر کاوشیں خوش آئند ہیں ۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی

اس پروگرام کو ملک بھر میں فروغ دینے کے لیے اس کی آگاہی دوسری ڈسٹریبیوشن کمپنیز تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی

کے الیکٹرک خواتین گرڈ آپریٹنگ افیسرز اور خواتین میٹر ریڈرز قومی پاور سیکٹر میں ایک مثال قائم کر رہی ہیں۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

10 ارب روپے کے پروجیکٹ سربلندی کے تحت معاشرے میں خوشحالی کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

معاشی طور پر سماجی بہتری میں اضافہ اور بجلی کی مسلسل فراہمی پرخاص توجہ ہے ۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

روشنی باجی پروگرام اور سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کا پہلا بیج سماجی بہتری کے لیے کوشاں رہےگا۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

کے الیکٹرک روشنی باجی سڑٹیفایئڈ خواتین الیکٹریشنز کے اگلے مرحلے کا جلد آغاز کریں گے ۔ چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر کے ای، سعدیہ دادا

اگلے مرحلے میں زیادہ تعداد میں خواتین کو شامل کیا جاے گا ۔ چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر کے ای، سعدیہ دادا

کے الیکٹرک سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز روشنی باجی کمیونٹی ایمبیسیڈر پروگرام کی توسیع ہے جسکا آغاز چیئرمین نیپرا نے رواں سال فروری میں شروع کیا تھا۔

پروگرام روزگارکے مواقعوں تک رسائی آسان کرے گا جو کہ نیپرا کے سی ایس آر وژن پاور وتھ پراسپیریٹی سے ہم آہنگ ہے۔