چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی پانچ مخلتف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصور و گردونواح میں چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی پانچ مخلتف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ نیامت سے قصور کے علاقے گاؤں جوڑا کے مقام پر دوکس نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی اور راشد محمود سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے منڈی عثمانوالہ کے علاقے جاڑے والا کے مقام پر گن پوائینٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اسی طرح محمد شعیب کی موٹر سائیکل قصور کے علاقے موریگیٹ کے مقام سے نامعلوم چور لے اڑے ایسی ہی ایک اور واردات میں قصور کے علاقے اسٹیل باغ موٹر کے مقام سے نامعلوم چور ابو منصب کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے جبکہ سٹی چونیاں کے علاقے میں کارڈیک سینٹر کے مقام سے نامعلوم چور ارشد کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔