ڈویژنل کمشنر میر پورخاص سید اعجاز علی شاہ کی صدرت میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے سلسلے میں 20 ستمبر سے 26ستمبر2021 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اجلاس

میرپورخاص ( تحسین احمد خان ) ڈویژنل کمشنر میر پورخاص سید اعجاز علی شاہ کی صدرت میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے سلسلے میں 20 ستمبر سے 26ستمبر2021 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ھوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی. اس موقعے پر انہوں نے بتایا کے کراچی میں صحت کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت عذرہ پیچوہو کی جانب سے میرپورخاص میں کووڈ 19 کی کی گئی ویکسینشن کو سراہا گیا ہے کمشنر میرپورخاص نے کہا کے میرپورخاص ڈویژن کی کووڈ 19 ویکسینیشن کی کار کردگی پورے سندھ میں پہلے نمبر پر رہی ہے یہ ہمارے ڈویژن کے لیئے اعزاز ہے یہ سب انتظامیہ محمکہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کے کووڈ 19 کی ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کو بھی اسی انداز میں کیا جائے تاکے یہ اعزاز ہمیشہ کے لئے میرپورخاص ڈویژن کے پاس رہے. ا س موقعے پر انہوں نے کہا کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی مہم بہتر انداز میں چل رہی ہے اس کے باوجود جو بھی کمزور مقامات ہیں ان پر زیادہ توجہ دی جائے تاکہ مہم کی کار کردگی کو مزیدبہتر بنایا جا سکے. انہوں نے کہا کے سزا اور جزا کے عمل کو جاری رکہا جائے جو بھی بہتر کام کر رہا ہے اسے ایپریسیئیشن سرٹیفکیٹ اور جن کی کار کردگی بہتر نہیں ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے. اس موقعے پر بتایا گیا کے شروع ہونے والی مہم کے دوران 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن سپلیمینٹ بھی دیا جائے گا جب کے 15 نومبر2021 سے خسرہ مہم بہی شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بہی دی گئی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن، ڈپٹی کمشنر تھر پارکر نواز سوھو، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن۔ ڈائیریکٹر ھیلتھ محمد یوسف ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مولا بخش سولنگی، ڈبلیو ایچ او کے جان محمد، تمام ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے بہی شرکت کی۔