پاکستان کی ورلڈ کپ میں شاندار واپسی ۔ انگلینڈ کے خلاف بیٹسمینوں کی بہترین کارکردگی

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں شرم ناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شاندار واپسی ۔انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے بیٹسمینوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ویسٹ انڈیز کے خلاف فاسٹ بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی بولنگ میں فاسٹ بولرز کا اضافہ کیا۔



لیکن پاکستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے تیز رفتار باوٗلر جوفرا آرچر سمیت پوری فاسٹ بولنگ اسکواڈ کا زبردست انداز سے مقابلہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 348 رنز بنا لئے پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کے علاوہ بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی ۔پاکستان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز کے کھیل میں348/8 رنز بنائے۔پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے شکست کھانے کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچ میں دو اہم تبدیلی کی۔حارث اور عماد کی جگہ شعیب ملک اور محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔کرکٹ مبصرین نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک خطرناک ٹیم ہے اور وہ ورلڈ کپ میں بہت عمدہ انداز سے واپس آئی ہے۔پاکستانی شائقین نے بھی پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔