) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے وفد نے محمد ریاض راٹھور سینئیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی قیادت میں سفیر پاکستان بلال اکبر سے ملاقات

ریاض ( ناظم علی  عطاری ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے وفد نے محمد ریاض راٹھور سینئیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی قیادت میں سفیر پاکستان بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر جناب چوھدری تصور حسین  کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا اور سفیر پاکستان کی سعودی عرب میں بطور سفیر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں دونوں ملکوں کے رشتے اور مضبوط ہونگے اور کاروباری لحاظ سے درآمد برآمد میں مزید اضافہ ہوگا پاکستانی کی بڑی کمپنیوں کے لیئے سعودی عرب میں کام کرنے کے لیئے مزید دروازے کھولے جائیں گے ۔ اس ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان  کے حل کے لئے مکمل تبادلہ خیال کیا گیا اور محترم سفیر نے کمیونٹی کی ہر طرح کی مدد کرنے کا یقین دلایا جس کےلئے وفد نے سفیر پاکستان اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات کرنے والے وفد میں قاضی اسحاق میمں پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ گلف کے صدر،  سردار نصیر خان نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب، رانا عدیل  سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن شامل تھے۔