نیشنل بینک آف پاکستان کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والی پرائیویٹ فرم میسرز ایس بی ہوزری (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی انتظامیہ سے رقم وصول

قومی احتساب بیورو (نیب)نیب لاہورنےپلی بارگین سے ملنے والی رقم NBPکودیدی۔پرائیویٹ کمپنی سے ملنے والے11کروڑ64لاکھ روپے بینک نمائندہ نے وصول کئے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی جانب سے 11کروڑ 64لاکھ مالیت پر مشتمل چیک نیشنل بینک آف پاکستان (NBP)کے نمائندہ کے حوالہ کیا گیا۔ مذکورہ رقم قومی بینک کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والی پرائیویٹ فرم میسرز ایس بی ہوزری (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی انتظامیہ سے نیب قانون کی شق پلی بارگین (PB)کے ذریعے وصول کی گئی تھی۔ میسرز ایس بی ہوزری (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی انتظامیہ جعلی لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) اور بوگس ایکسپورٹ بلز کی مدد سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے جن کیخلاف نیشنل بینک انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست پر تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے نیب لاہور کی جانب سے سال 2017میں مرکزی ملزمہ شہناز اکرام و دیگر کیخلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس (34/2017) دائر کیا گیا تاہم ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست موصول ہونے پر نیب لاہور نے قانون کے مطابق درخواست کی حتمی منظوری چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے حاصل کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم کی برآمدگی ممکن بنائی۔
https://jang.com.pk/news/985192?_ga=2.39902434.1775858279.1631852919-139937399.1631852918
————————————-
نیب نے ایڈن ہاؤسنگ کیس میں ایک ارب مالیت پر مشتمل پہلی اہم ریکوری مکمل کر لی گئی 25ارب کے اثاثہ جات منجمد ، 15 ارب کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی،تفصیلات کے مطابق ایڈن ہاؤسنگ کیس میں 11800 متاثرین اربوں روپے واپسی کیلئے کئی سالوں سے منتظر ہیں۔ مرکزی ملزم ڈاکٹر امجد کی وفات کے باوجود نیب کیجانب سے ایک ارب کی ابتدائی ریکوری کی گئی ہے، نیب لاہور کیجانب سے 2019 میں ایڈن انتظامیہ کیخلاف 25 ارب مالیت پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا گیا تھا، ایڈن انتظامیہ کیجانب سے 15 ارب کی پلی بارگین کی درخواست نیب کیجانب سے تاحال مسترد کر دی گئی ہے۔